حسب روایت قطری حجاج کرام کا خیرمقدم کریں گے:سعودی عرب

حسب روایت قطری حجاج کرام کا خیرمقدم کریں گے:سعودی عرب

جدہ:سعودی عرب حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ماضی کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس سال بھی تمام قطری حجاج کرام کا خیرمقدم کریں گے۔ 

سعودی عرب کے وزیر برائے اطلاعات وثقافت عواد بن صالح العواد نے وعازمین حج کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں قطری حکومت کے طرز عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ماضی کی طرح رواں موسم حج میں بھی تمام قطری حجاج کرام کا خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے قطر کو الزام دیتے ہوئے کہا کہ قطر حج جیسی مقدس دینی عبادت کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔انھوںنے مزید کہا کہ قطر کی جانب سے حج کو سیاسی رنگ دینا دوحہ کے سیاسی زوال کی علامت ہے۔
سعودی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حج ایک مقدس دینی عبادت ہے۔ سعودی عرب اس عبادت کے موقع پر دنیا بھر سے آئے حجاج کرام کو اللہ کے مہمانوں کی حیثیت سے ان کی ہرممکن خدمت سہولت کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتا ہے۔
تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ سعودی حکومت نے مشرق و مغرب سے آنے والے بیت اللہ کے زائرین کی ہرممکن خدمت بجا لائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر حج کو سیاسی رنگ دینے کی مذموم کوششیں کررہا ہے مگر اس کی یہ کوششیں دوحہ کے سیاسی زوال کی علامت ہیں۔