مچھلی کا گوشت استعمال کرنے سے فالج کا خطرہ کم ہو تا ہے، ماہرین

مچھلی کا گوشت استعمال کرنے سے فالج کا خطرہ کم ہو تا ہے، ماہرین

فیصل آباد: ماہرین آبی حیات نے کہاہے کہ مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافہ اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا لو گ توانائی کے خزانہ کی حیثیت سے مچھلی کے گوشت کو ترجیح دیں جو انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتاہے ۔

حالیہ تحقیق کے دوران خون میں ہیموگلوبن میں اضافہ اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مچھلی کے گوشت کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیاہے۔ ایک ملاقات کے دوران ماہرین نے بتایاکہ حالیہ تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ اگر ایک مہینہ میں 5بار مناسب مقدار میں مچھلی کا گوشت استعمال کر لیا جائے تو خواتین میں بالخصوص اور مردوں میں بالعموم فالج کا خطرہ کم ہو جاتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ دماغی محنت کرنے والے افراد کیلئے مچھلی کا گوشت انتہائی عمدہ غذا ہے کیونکہ اس میں پائے جانے والے 3فیٹی ایسڈز ذہنی امراض کی روک تھام میں انتہائی معاون ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مچھلی کے گوشت سے دماغ کو تقویت ملتی ہے جس سے ڈپریشن کا بھی خاتمہ یقینی ہو جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ مچھلی کا گوشت دل کی دھڑکن کو معتدل رکھتاہے اور یہ کینسر کی بعض اقسام سمیت پیٹ کے ورم سے متعلقہ بیماریوں کے خاتمہ میں بھی انتہائی ممد و معاون ثابت ہواہے۔

مصنف کے بارے میں