فرانس میں حضرت مریم کا مجسمہ ہٹانے کا حکم

فرانس میں حضرت مریم کا مجسمہ ہٹانے کا حکم


فرانس نے عوامی مقامات پرمذہب سے تعلق رکھنے والی علامات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے فرانس کے حکام نے ایک پارک میں نصب حضرتِ مریم کا مجسمہ اتارنے کا حکم دیا ہے۔اس سے پہلے عدالت نے مجسمہ ہٹانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی تھی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اگر تین ماہ میں مجسمہ نہیں ہٹایا گیا تو یومیہ سو یورو جرمانہ ادا کرنا ہو پڑے گا۔قصبے کے میئر کا کہنا ہے کہ وہ حضرتِ مریم کے مجسمے کو کسی اور جگہ پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بعض افراد نے مجسمہ ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کی۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔