کیوبا کے آنجہانی راہنما فیڈل کاسترو کی آخری رسومات،ہزاروں افراد کی شرکت

کیوبا کے آنجہانی راہنما فیڈل کاسترو کی آخری رسومات،ہزاروں افراد کی شرکت

کیوبا کاسترو اور کاسترو کیوبا تھے ،کیوبا کی عوام اپنے ہر دل عزیز محبوب راہنما کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے سڑکو ں پر آمڈ آئی،کیوبا کے ہزار باشندوں کے ساتھ دنیا بھر سے آنے والے رہنماوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
کیوبا میں ہزاروں افراد کا فیدل کاسترو کو خراج عقیدتفیدل کاسترو کی زندگی تصاویر میںراول کاسترو نے اس موقعے سماجی اصولوں اور اہداف کی پاسداری کا عزم کیا جو فیدل کی رہنمائی میں انقلابیوں نے طے کیے تھے۔
خیال رہے کہ فیڈل کاسترو 25 نومبر کو 90 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔راو¿ل نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کے بھائی کی خواہش کے مطابق کیوبا کی کسی عمارت یا سڑک کو ان کا نام دیے جانے پر پابندی ہے ،انھوں نے کہا کہ فیدل کاسترو کا کوئی بھی مجسمہ کیوبا میں نصب نہیں کیا جائے گا۔