کراچی:وادی مہران میں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے

کراچی:وادی مہران میں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے

کراچی:وادی مہران میں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے۔سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر لوگ اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں میں ریلیوں اور خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔آج سندھ بھر میں سندھی کلچر ڈے کو بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ پروقارخصوصی تقریبات ،سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہےجس میں بچے ،بڑے سب ہی سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شرکت کر رہے ہیں۔ 
اس دن کو منانے کا مقصدسندھ کی تہذیب اورخوبصورت ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔مہران دھرتی کے لوک گیتوں کے کیا ہی کہنےہر نغمے  ہر گیت اور ہر بول میں میٹھاس ہی مٹھاس ہے۔ صوبہ بھر کے گلیوں بازاروں میں جشن کا سماں ہےاور ہر چہرے پر خوشی نمایاں ہے۔

مصنف کے بارے میں