امریکی پابندیاں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کااعلان

تہران : ایران نے امریکہ کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات اور دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام میں ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی پابندیاں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کااعلان

تہران : ایران نے امریکہ کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات اور دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام میں ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے گئے وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایرانی شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کیے جانے پر تہران امریکیوں کو ویسا ہی جواب دے گا۔ امریکا کو مناسب جواب دینے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران جوابی کارروائی کے طور پر امریکی کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بھی دہشت گردی میں ملوث امریکی اداروں اور شخصیات کی ایک فہرست موجود ہے جن پر تہران کی جانب سے پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔