سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت کے لیے کمرہ عدالت تبدیل کردیا گیا

سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت کے لیے کمرہ عدالت تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد: پانامالیکس کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت کچھا کھچ بھرا ہونے کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خاصی دیر تک کھڑے رہنا پڑا۔پانامالیکس کیس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے جہاں سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے تو وہیں ان درخواستوں کی سماعت کے لیے کمرہ عدالت بھی تبدیل کردیا گیا۔اب ان درخواستوں کی سماعت عدالت نمبر دو میں ہوتی ہے اور یہ کمر ہ عدالت چیف جسٹس کے کمر ہ عدالت کی نسبت بہت ہی چھوٹا ہے۔ یہاں صرف چالیس کے قریب افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

آج ان درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کے بیٹھنے سے پہلے ہی کمرہ لوگوں سے کھچا کھچ بھرچکا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی خاصی دیر تک کھڑے رہنا پڑا۔ بالآخر انھیں سیٹ مل ہی گئی۔ اس کے برعکس حکمران جماعت کے حامی بھی عدالت میں موجود تھے اور جونہی کوئی وفاقی وزیر کمر عدالت میں آتا تو وہ اپنی سیٹ سے اٹھ جاتے اور یوں وفاقی وزرا کو آسانی سے نشست مل جاتی لیکن وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کچھ دیر کھڑی رہیں۔