فیس بک تیزی سے سمارٹ فون بیٹری ختم کرنیوالی ایپ

برمنگھم : سمارٹ فون صارفین کی بڑی مشکل کا حل نکل آیا۔ اگر آپ بھی اپنے موبائل فون کی بیٹری تو آج ہی ساری بیٹری ہضم کرنے والی اس ایپ پر قابو پائیں۔

فیس بک تیزی سے سمارٹ فون بیٹری ختم کرنیوالی ایپ

برمنگھم : سمارٹ فون صارفین کی بڑی مشکل کا حل نکل آیا۔ اگر آپ بھی اپنے موبائل فون کی بیٹری تو آج ہی ساری بیٹری ہضم کرنے والی اس ایپ پر قابو پائیں۔
معروف بین الاقوامی اخبار ”خلیج ٹائمز“ کی رپورٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق موبائل فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی ایک اہم ترین وجہ فیس بک ایپ ہے۔ دراصل اس کی وجہ یہ ہے کہ فیس بک ایپ ڈھیروں فیچر استعمال کرتی ہے جو اسے آن کرتے ہی اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔ ان میں ڈیوائس لوکیشن، نوٹیفکیشن ، کوالٹی و سائز آف کانٹینٹ ، لائیوویڈیوز، کانٹیکٹس، پلیسز ، گروپس اور کسٹم کیمرہ وغیرہ شامل ہیں۔
اگر آپ اسے ڈیلیٹ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو کم از کم یہ چند کام ضرور کریں، ویڈیو آٹو پلے کو آف کر دیجئے، فیس بک کیلئے لوکیشن سیٹنگز کو بھی آف کر دیجئے۔ بیک گراو¿نڈ ایپ ریفریش اور نوٹیفکیشن فار فیس بک کو بھی آف کر دیں۔ فیس بک پر طویل برآزنگ سے پرہیز کریں۔ جب آپ فیس بک استعمال کر چکے ہوں تو اس ایپ کو بند کر دیجئے اور سکرین کی چمک کو بھی کم کر دیجئے۔ ان اقدامات کے ذریعے آپ فیس بک ایپ ڈیلیٹ کئے بغیر بھی بیٹری کا ٹائم کافی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔