بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی' بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی' بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز نے کاہان اور چوٹ کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے جدید اسلحہ اور گولہ و بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چوٹ کیمپ اور کاہان میں سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران اسلحہ اورگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی کارروائی میں برآمد ہونے والے اسلحے و بارود میں 24دستی بم، 4900رانڈز، چھوٹی مشین گن کی 4ہزار 500گولیوں سمیت مختلف بور کے ہتھیاروں اورگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں