سیلف اسٹارٹ نئی 150 سی سی ہنڈا موٹر سائیکل متعارف

سیلف اسٹارٹ نئی 150 سی سی ہنڈا موٹر سائیکل متعارف

کراچی:  اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے پاکستان میں 150 سی سی موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

جی ایم پلانٹس اٹلس ہنڈا آفاق احمد کے مطابق نئی 150 سی سی ہونڈا موٹر سائیکل سیلف اسٹارٹ اور جدید ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے جو بہترین سواری اور ایندھن کی بچت جیسی خصوصیات کی بھی حامل ہے، اس کے علاوہ پاکستانی صارفین کی ضروریات کے مطابق تحفظ اور دیگر سیکیورٹی خوبیوں کی حامل ہے جبکہ سی بی ایف ٹربو انجن ٹیکنالوجی، اے ایس وی اینڈ اے سی وی انجن، ملٹی پل رولر بیئرنگز، طاقتور بیک اپ بیٹری اسپارک لیس برشز، گیئر شفٹ کے لئے نان سائیکلک ٹرانسمیشن و دیگر خوبیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈائی کاسٹڈ زیڈ سیکشن اسپوکز الائے رمز پاکستانی سڑکوں کے لیے بہترین مناسبت رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر سائیکل میں کئی اہم سیکیورٹی خصوصیات بھی رکھی گئی ہیں، اسی طرح فرنٹ ڈسک بریک، کار کی طرح اسپیڈو میٹر، پچھلے حصے کے تحفظ کے لئے مضبوط حصہ، پراٹیکشن چین سسٹم اور آرام دہ سفر شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں