ایم کیو ایم نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کی نا اہلی کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کی نا اہلی کے لئے قرار داد جمع کرا دی ہے قرار داد پر ایم کیو ایم کے فاروق ستار سمیت بارہ سے زائد اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

ار داد میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک نے پاکستان کے خلاف بات کی اور غداری کے مرتکب ہوئے قرار داد میں پرویز خٹک کے عمل کی مزمت کی گئی اور اسے قومی سلامتی اور مفاد کے منافی قرار دیا گیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو نا اہل قرار دے کر ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے،ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے قرار داد میں مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسے قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے۔