افغان حکام نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کی سروس بند کر دی

افغان حکام نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کی سروس بند کر دی

کابل: افغانستان کے حکام نے واٹس ایپ اور   ٹیلی گرام کی سماجی میڈیا سہولت عارضی طور پر بند کر  دی ہے۔

افغان ٹیلی مواصلات کے رابطے کے ادارے (اے ٹی آر اے) نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سماجی میڈیا کی اِن سروسز کو 20 روز کے لیے معطل کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ریاستی سکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ادارے کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ضمن میں باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ضابطے کا دفاع کرتے ہوئے ادارے کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام محض آواز اور پیغام رسانی کی سہولیات فراہم کرتے ہیں اور اِن کی عارضی معطلی سے افغانوں کے شہری حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

مصنف کے بارے میں