شام اور عراق میں داعش کو مزید شکست کا سامنا

شام اور عراق میں داعش کو مزید شکست کا سامنا

دمشق، بغداد: عراق اور شام کی حکومتی افواج نے دہشت گرد تنظیم داعش کو مزید علاقوں سے پسپا کر دیا۔

عراق کی فوج نے شامی سرحد پر واقع اہم قصبے القائم سے دہشتگردوں کو نکال باہر کیا جبکہ شام کے صدر بشار الاسد کی حامی فوج نے روسی فضائی مدد کے ساتھ دیرالزور کا قبضہ ان سے چھڑا لیا ہے۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنی فوج کی القائم میں حاصل ہونے والی فتح کی تصدیق کی ہے۔ اب داعش کے پاس شامی صحرائی علاقے کی ایک مختصر پٹی اور عراق میں راوہ قصبے کا قبضہ رہ گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں