ہیراتھ کیخلاف قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہو گی : مصباح الحق

ہیراتھ کیخلاف قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہو گی : مصباح الحق

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ یونس بھائی اور میرے جانے سے ٹیم میں خلا ضرور پیدا ہوا ہے لیکن اسد شفیق اور بابر اعظم اس خلا کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ پہلےہی میچ میں نئی ٹیم کےساتھ حکمت عملی کامیاب ہو۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد شفیق اور اظہر علی کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ٹھیک کی گئی ۔ انہوں نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ رنگنا ہیراتھ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرنی ہو گی اگر اس کیخلاف آپ ہیراتھ کیخلاف صرف دفاعی کرکٹ کھیلیں گے تو آپ کو کھیلننے نہیں دے گا ۔ انہوں نے یاسر شاہ اور محمد عباس کی باؤلنگ کی بھی تعریف کی۔

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کو  سری لنکا کیخلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنی ہو گی