انڈونیشیا میں دوسری شادی کے خواہشمند افراد کیلئے منفرد ایپ متعارف

انڈونیشیا میں دوسری شادی کے خواہشمند افراد کیلئے منفرد ایپ متعارف

جکارتہ: اسلامی ملک انڈونیشیا میں ایک سے زائد شادی کے خواہشمند افراد کیلئے ایک منفرد ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کا نام AyoPoligami ہے۔ خیال رہے کہ انڈونیشیا میں پہلے سے ہی مردوں کو قانونی طور پر ایک سے زائد شادیاں کرنے کی اجازت ہے۔

اس ایپ کی مدد سے اپنی پسند کی خاتون کی پروفائل کو چیک کر سکتے ہیں اور اس سے اپنی خواہش کا اظہار بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپ میں ایسے چیٹ رومز بھی ہیں جن کی مدد سے دوسری شادی کے خواہشمند افراد مشورے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی اس دلچسپ رپورٹ کے مطابق اس منفرد ایپ کو رواں سال اپریل میں لانچ کیا گیا تھا اور 37 سالہ یوسف فصیح بھی ان افراد میں شامل ہیں جو اس کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس ایپ سے منسلک بہت سے افراد دوسری شادی کے خواہشمند تو ہیں لیکن انھیں پتہ نہیں کہ وہ کس طرح اپنی خواہش کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس ایپ کے ساتھ کیوں منسلک ہیں؟۔ کیا ان کا ارادہ تیسری مرتبہ گھر بسانے کا تو نہیں؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں