شام کے بحران کے حل کے لئے ایران اور ترکی کے ساتھ تعاون خاص اہمیت کا حامل ہے، روسی وزیر خارجہ

شام کے بحران کے حل کے لئے ایران اور ترکی کے ساتھ تعاون خاص اہمیت کا حامل ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو : روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں ایران اور ترکی کے ساتھ تعاون کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی مکمل نابودی اور اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے ضروری حالات فراہم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایران، روس اور ترکی کے درمیان تعاون کی بہترین مثال شام میں محفوظ علاقوں کے قیام سے متعلق سمجھوتے پر عمل درآمد ہے۔

مصنف کے بارے میں