شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ ایٹمی دھماکہ امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے : جنوبی کوریا

شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ ایٹمی دھماکہ امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے : جنوبی کوریا

سیول : جنوبی کوریا نے الزام لگایا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ ایٹمی دھماکہ امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے جبکہ اب شمالی کوریا ایک اور میزائل کی تیاری کر رہا ہے جو کہ بیلسٹک میزائل بھی ہو سکتا ہے۔شمالی کوریا کو اگر اب نہ روکا گیا تو پھر خطے میں اس کی بیوقوفیوں کی وجہ سے بڑی تباہیاں بھی ہو سکتی ہیں۔


جنوبی کوریا کی وزرات دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کے روز شمالی کوریا کی طرف سے کیے جانے والے چھٹے جوہری تجربے کے بعد سے اس بات کے آثار مسلسل دکھائی دیتے ہیں کہ شمالی کوریا ایک اور بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے ٗ جبکہ 3 ستمبر کو کیے جانے والے دھماکے کی شدت 50 کلو ٹن تھی۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کا چھٹا ایٹمی تجربہ اب تک کا سب سے طاقتور تجربہ تھا، جبکہ ان کے تیار کردہ ہائڈروجن بم کو طویل رینج کے میزائل پر نصب کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 3ستمبر کو اپنا چھٹا ایٹمی تجربہ کیا ہے جس کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی شدت گذشتہ سال ستمبر میں کیے جانے والے تجربے سے 5 گنا زائد جبکہ 1945 میں ہیروشیما کو تباہ کرنے والی امریکی حملے سے 3 گنا زائد ہے۔