آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں کیساتھ شرمناک برتاؤ کی مذمت کریں : ملالہ یوسف زئی

آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں کیساتھ شرمناک برتاؤ کی مذمت کریں : ملالہ یوسف زئی

واشنگٹن: پاکستانی نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور جبراً نقل مکانی کی مذمت کرتے ہوئے جبروتشدد کے اس سلسلے کو ختم کیے جانے کا مطالبہ کردیا۔


ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ ’اب بھی منتظر ہیں‘ کہ نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی ساتھی اور جمہوریت نواز لیڈر آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ’شرمناک برتاؤ‘ کی مذمت کریں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کیا کہ ’اگر میانمار جہاں روہنگیا مسلمان کئی نسلوں سے آباد ہیں، ان کا گھر نہیں تو ان کا گھر کہاں ہے؟


ملالہ یوسف زئی نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بنگلادیش کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جان بچا کر بھاگ نکلنے والے روہنگیا افراد کو پناہ دینے پر بھی زور دیا۔
یاد رہے کہ میانمار کے شمال مغربی علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں 4 سو کے قریب روہنگیا مسلمانوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔