کراچی میں فائرنگ سے فوج کے سابق افسر شہید،ایک راہگیر زخمی

کراچی میں فائرنگ سے فوج کے سابق افسر شہید،ایک راہگیر زخمی

کراچی:  بلوچ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک سابق افسر شہیدہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے بلوچ کالونی پل کے قریب ایک کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 60 سالہ ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیا شہید جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ریٹائرڈ کرنل طاہر فوجی فاونڈیشن میں جوانوں کو تربیت دیتے تھے۔گذشتہ برس اپریل میں بھی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں میجر (ر)جمیل کیانی اور ان کے بھتیجے جبران کیانی زخمی ہوگئے تھے۔

مصنف کے بارے میں