وسیم اکرم سب سے بہترین اور شعیب اختر تیز ترین باؤلر تھے، جسٹن لینگر

وسیم اکرم سب سے بہترین اور شعیب اختر تیز ترین باؤلر تھے، جسٹن لینگر

کینبرا: عظیم آسٹریلین اوپنر جسٹن لینگر نے مرلی دھرن کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل ترین باؤلر قرار دے دیا۔ 1993 سے 2007 کے درمیان 105 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے لینگر نے ٹیسٹ کرکت کی تاریخ کے سب سے کامیاب باؤلر کو مشکل ترین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 800 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے اسپنر کی وجہ سے میں کئی راتوں تک سو نہیں سکا۔

ان کا ایکشن بہت ہی غیر روایتی تھا اور ان کا سامنا کرنا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ شاندار باؤلنگ کے سبب ان کے خلاف رنز اسکور کرنا بہت مشکل تھا۔ لینگر نے سری لنکا کے خلاف آٹھ ٹیسٹ میچ کھیلے اور ان کی اوسط 35.85 رہی جو زمبابوے کے بعد کسی بھی ملک کے خلاف ان کی سب سے کم ترین اوسط ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان کو اپنے کیریئر کا سب سے بہترین فاسٹ باؤلر قرار دیا۔ سابق آسٹریلین بلے باز نے کہا کہ میں نے جن تیز باؤلرز کا سامنا کیا ان میں وسیم اکرم سب سے بہترین تھے جبکہ سب سے تیز ترین باؤلر شعیب اختر تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں