چینی کمپنی ہنگری میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کریگی

چینی کمپنی ہنگری میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کریگی

کوما روم: چین کی گاڑیاں تیار کرنیوالی معروف کمپنی بی وائی ڈی نے ہنگری کے شمالی شہر کوما روم میں فیکٹری قائم کر لی ہے۔ یورپ میں یہ پہلی بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنیوالے فیکٹری ہو گی۔ بی وائی ڈی اس منصوبے پر 21.3 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

یہ منصوبہ 2018 تک مکمل ہو گا۔ اس وقت کمپنی نے 32 ملازم کام کر رہے ہیں جبکہ ہر سال 400 بسیں اسمبل کرنے کے لئے دو شفٹوں میں 300 افراد ملازم رکھے جائیں گے۔ فیکٹری میں تیار کی جانیوالی یہ بسیں یورپی ممالک کو برآمد کی جائیں گی۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اور کوچز تیار کرنے کے بعد کمپنی بجلی سے چلنے والے فورک لفٹ ٹرک اور ہلکی کمرشل گاڑیاں بھی تیار کرے گی۔

ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر زی جارٹو نے کمپنی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری میں تمام یورپی ملکوں کی نسبت سب سے کم ٹیکس ہے۔ ہنگری میں چین کی سرمایہ کاری 4.1 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں