انسٹا گرام صارفین خود پسند قرار

نیویارک: ماہرین نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائیٹ کے صارفین کو خود پسند قرار دے دیا، ماہرین کی تحقیق کے مطابق فیس بک،توئٹر،سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام استعمال کرنے والوں میں سے انسٹا گرام کو زیادہ پسند کرنے والے خود پسند ہوتے ہیں۔

انسٹا گرام صارفین خود پسند قرار

نیویارک: ماہرین نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائیٹ  انسٹاگرام کے صارفین کو خود پسند قرار دے دیا، ماہرین کی تحقیق کے مطابق فیس بک،توئٹر،سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام استعمال کرنے والوں میں سے انسٹا گرام کو زیادہ پسند کرنے والے خود پسند ہوتے ہیں۔
امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ خود پسند لوگ انسٹاگرام کو استعمال کرنے والے ہوتے ہیں۔اس حوالے 10000 طلباءپر ایک تحقیق کی گئی جس سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ سب سے زیادہ خود پسند لوگ انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں،اس کے بعد اسنیپ چیٹ کو پسند کرنے والے خود پرست واقع ہوتے ہیں،تیسرے نمبر پر ٹوئٹر کو پسند کرنے والے جبکہ فیس بک کو زیادہ پسند کرنے والے سب سے کم خود پسند واقع ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق خود پرست افراد انسٹاگرام کے پلیٹ فارم کو دنیا میں اپنی ساکھ قائم رکھنے،اپنے نادر خیالات دوسروں تک پہنچانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ریسرچ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انسٹاگرام کو زیادہ پسند کرنے والوں کو دوسروں کی پوسٹس سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی انہیں صرف اپنے انسٹاگرام پیج کو زیادہ مقبول بنانے کی فکر ہوتی ہے۔