جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 282رنز سے شکست دے کر سریز 2-0سے اپنے نام کر لی ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے باولر ربادا کو 10وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاﺅن میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 392رنز بنائے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک اور ایلگار نے شاندار سنچریاں بنائیں ۔سری لنکا کے کمارا نے چھ جبکہ لکمل اور ہرات نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں ۔جنوبی افریقہ کے 392رنز کے جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ مکمل طور پر ایکسپوز ہو گئی اور پوری ٹیم صرف 110رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر اور ربادا نے چار ،چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہاراج نے دو وکٹیں لیں ۔دوسری اننگز میں ساوتھ افریقہ نے 224رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 224رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے 6وکٹیں حاصل کیں ۔یو ں جنوبی افریقہ نے 282رنز سے جیت کر سریز بھی اپنے نام کر لی.