مریم نواز کی پیشی ہماری نہیں حسین نواز کی وجہ سے ہوئی: فواد چودھری

مریم نواز کی پیشی ہماری نہیں حسین نواز کی وجہ سے ہوئی: فواد چودھری

لاہور: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے مریم نواز صاحبہ کی جے آئی ٹی میں پیشی ہماری وجہ سے نہیں بلکہ حسین نواز صاحب کے بیان کی وجہ سے بلایا گیا ہے اور حسین نواز صاحب کی پیشی نواز شریف صاحب کے بیان کے باعث ہوئی۔

فواد چودھری نے کہا میاں شریف کے پاسپورٹ پر قطر کا کوئی ویزا نہیں ہے جبکہ جس نے سرمایہ کاری کی اور جس کیساتھ کی دونوں انتقال کر چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شریف خاندان کی تینوں نسلوں کاحساب ہی گڑبڑہے اور حسین نواز نے ٹی وی پر آ کر بیان دیا کہ مریم نواز ٹرسٹی ہیں جبکہ میاں شریف مرحوم کا نام بھی تحریک انصاف نے نہیں حسین نواز نے لیا تھا ۔

فواد چودھری نے کہا سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ اردو میں تحریر کرے ایسا نہ ہو ن لیگ والے پھر مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دیں۔

مریم نواز کی پیشی کے بعد اپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست پیسے کی سیاست ہے کہا جا رہا ہے کہ خاتون کو کرمنل انویسٹی گیشن کے لیے نہیں بلانا چاہیے۔ کیا یہ درست ہے کہ اپنی بیٹیوں کے نام پرچوری کا پیسا رکھا جائے کیونکہ مریم نواز اپنے والد کی فرنٹ ویمن ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ حسن اور حسین نواز اچانک کیسے ارب پتی بن گئے؟۔

اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار 22 سال کے ہیں اور اربوں روپے کے مالک ہیں کیا ادارے حق نہیں رکھتے کہ سوال کریں 16 سے 18 سال کی عمر میں ارب پتی کیسے بنے؟۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نے پہلے جھوٹ بولا بعد میں جائیدادیں تسلیم کر لیں سمجھتے تھے مریم اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں گی کہ ان کی لندن میں جائیداد نہیں مریم نواز سوالوں کو جواب دیے بغیر چلی گئیں۔ شریف فیملی کو جواب دینے کی عادت نہیں اور وزیراعظم کے اثاثے کئی گنا بڑھ جائیں تو جواب دینا بنتا ہے۔

ادھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس کام کے لیے صرف  4دن باقی بچے ہیں اور ان 4 دنوں میں ٹیم کے ارکان نہ صر ف اپنی تفتیش مکمل کریں گے بلکہ 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ کو بھی حتمی شکل دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں