اسحاق ڈار نے مصنوعی طور پر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سخت نوٹس لے لیا

 اسحاق ڈار نے مصنوعی طور پر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سخت نوٹس لے لیا

اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مصنوعی طور پر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ذمہ دار افراد اور اداروں کی نشاندہی اور قومی مفاد میں ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو  فنانس ڈویژن حکام کے ہنگامی اجلاس کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بنک ریٹ پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا نوٹس لیا اور اس امر پر گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا کہ بعض افراد، عناصر اور بنک حالیہ سیاسی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں جو مصنوعی طور پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بنک ریٹ پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا اس سے ہمارے ٖغیر ملکی زرمبادلہ کے مارکیٹس پر منفی ثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ذمہ دار عناصر اورافراد کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف قومی مفاد میں مناسب کارروائی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں