’’روک سکو تو روک لو‘‘ ، مریم نواز کے الفاظ کو شہرت مل گئی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

’’روک سکو تو روک لو‘‘ ، مریم نواز کے الفاظ کو شہرت مل گئی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد:  وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اد اکئے گئے الفاظ ’’روک سکو تو روک لو‘‘ سوشل میڈیا کی زبان بن گئے۔ یہ الفاظ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ  رہے اور ہزاروں افراد نے اس ٹرینڈ میں اپنے ٹویٹس کئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو جے آئی ٹی میں 2 گھنٹے پیشی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جب جوڈیشل اکیڈمی سے باہرآئیں اور انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی تو انہوں نے اس وقت یہ الفاظ بھی استعمال کئے کہ ’’نواز شریف ہر بار وزیر اعظم بنیں گے, روک سکتے ہو تو روک لو,  تاہم بعد میں ان الفاظ نے ٹویٹر پر شہرت حاصل کر لی۔

’’روک سکو تو روک لو‘‘ معروف بین الاقوامی سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں ہزاروں افراد نے مریم نواز کے حق میں ٹویٹس کئے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ واقعی بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہیں۔ بعض نے کہا کہ پاکستان میں مریم نواز کی شکل میں ایک اور بڑی لیڈر پید اہو گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں