سندھ کا 10 کھرب 43 ارب 18 کروڑ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

سندھ کا 10 کھرب 43 ارب 18 کروڑ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی: وزیر اعلی ٰسید مراد علی شاہ آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کرینگے۔ سندھ اسمبلی کے نئے مالی سال کا بجٹ 10 کھرب 43 ارب 18 کروڑ کا ہو گا۔ وزیراعلی سندھ ایوان میں پیش کرینگے۔

اس سے قبل کابینہ نے دس کھرب سے زائد کے بجٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے فنانس بل اور بجٹ سمری پر دستخط کر دیئے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو وفاق سے 627 ارب روپے ملیں گے جبکہ بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں پر 42 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 244 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی اور آئندہ سال 46 ہزار سے زائد نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی جبکہ پولیس میں 10 ہزار نئی آسامیوں کی بھی تجویز ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں