سری لنکا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سنگین سیلابی صورت حال

سری لنکا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سنگین سیلابی صورت حال

کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات کے بعد ہنگامی امدادی عمل کے لیے 10 ہزار سے زائد فوجی تعینات کر دیے ہیں۔ موسلادھار بارشوں کے بعد سنگین سیلابی صورت حال میں پھنسے بے شمار افراد ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ 26 مئی سے شروع ہونے والی بارشوں سے آنے والی طغیانی نے کْل پچیس میں سے پندرہ اضلاع کو متاثر کر رکھا ہے۔

حکام نے ہلاک شدگان کی تعداد 213 بتائی ہے۔ متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور امداد فراہم کرنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ایسی ہی ایک امدادی کارروائی کے دوران ایک ہیلی کاپٹر سے گر کر ایک فوجی ہلاک بھی ہو گیا۔

مصنف کے بارے میں