پاکستان سپر لیگ کا فائنل پشاور زلمی جیتے گی: سراج الحق

پاکستان سپر لیگ کا فائنل پشاور زلمی جیتے گی: سراج الحق

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کو جہاں غیر ملکی اداکاروں، کھلاڑیوں سمیت قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاستدانوں کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی پشاور زلمی کے مداح نکلے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم جا رہا ہوں کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہونا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ نفرتوں کے ماحول میں کھیل محبت کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا امکان ہے پاکستان سپر لیگ کا فائنل پشاور زلمی جیتے گی۔ شاہدآفریدی تجربہ کارکھلاڑی ہیں انکے نہ ہونے سے نقصان تو ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں