ڈان لیکس اسکینڈل میں ملوث تمام شخصیات کیخلاف کارروائی پر اتفاق

ڈان لیکس اسکینڈل میں ملوث تمام شخصیات کیخلاف کارروائی پر اتفاق

اسلام آباد: ڈان لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے سابق پی آئی او راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی بھی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ جاری کرے گا۔

اس بات کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف سے چودھری نثار کی ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر داخلہ چودھری نے ڈان لیکس پر نوٹیفکیشن کے لئے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں ڈان لیکس سکینڈل میں ملوث تمام شخصیات کے خلاف کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یاد رہے 29 اپریل کو پاک فوج نے ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفیکشن کو نامکمل قرار دیا اور کہا کہ جاری کردہ رپورٹ سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔

90ab623fd5ead11639099eb211c00c25

اس کے ردعمل میں چودھری نثار نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ڈان لیکس پر نوٹیفکیشن جاری کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے جو کہ ابھی باضابطہ طور پر جاری نہیں کیا گیا۔ جسے نوٹیفکیشن بنا کر پیش کیا جا رہا ہے وہ وزارت داخلہ کی سفارشات تھیں جبکہ جو سفارشات ملیں انہی کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

اس سے پہلے وزارت داخلہ نے ڈان لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کی تھی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹانے جب کہ وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیںطارق فاطمی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا

22 اپریل کو وزیر اعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین کے خلاف ای ڈی رولز 1973 تحت کارروائی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں