چین طیارہ سازی کی صنعت میں داخل، پہلے مسافر طیارے سی 919کی کامیاب آزمائشی پرواز

چین طیارہ سازی کی صنعت میں داخل، پہلے مسافر طیارے سی 919کی کامیاب آزمائشی پرواز

بیجنگ : اپنے پہلے مسافر طیارے سی 919کی کامیاب آزمائشی پرواز کے ساتھ ہی چین بھی طیارہ سازی کی صنعت میں داخل ہو گیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ائربس320اور بوئنگ 737کے ہم پلہ ہونے کے دعوے کے ساتھ بنائے گئے طیارے نے جمعہ کو شنگھائی کے پڈونگ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے پرواز کی اور ایک گھنٹہ 20 منٹ بعد اس ائرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

دو انجن والا یہ طیارہ سرکاری کمپنی کمرشل ائرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے تیار کیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ سے سی 919کی پہلی پرواز کو زبردست کامیابی قرار دیا اور براہ راست دکھایا ہے۔