بھارتی سنسر بورڈ نے بیگم جان پر قینچی چلا دی

بھارتی سنسر بورڈ نے بیگم جان پر قینچی چلا دی

نئی دہلی: بھارتی سنسر بورڈ کی بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کی آئندہ ہفتے ریلز ہونیوالی فلم 'بیگم جان' کے 12 سین پر قینچی چلادی ، جس کے بعد فلم کے بہت سے اہم سین ختم ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ فلم سے اس سین کو بھی کاٹ دیا گیا جس میں فرقہ وارانہ تشدد دکھائی گئی ہے. اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بیگم جان کی ٹیم سنسر بورڈ کی بات مان لیتی ہے یا پھر اس کے خلاف جائے گی، بعد فلم کافی اہم سین کاٹے گئے ہیں.
فلم ”بیگم جان‘ ‘ کے ٹریلر میںودیا بالن کی گالیوں سے لے کر غیر مناسب سین کی بھرمار تھی . لیکن سینسر بورڈ نے اس فلم پر ایسی قینچی چلائی ہے کہ ہدایت کار بھی پریشان ہو گئے ہوں گے. فلم کے بولڈ مواد میں بھی کانٹ چھانٹ کی گئی ہے. فلم کے 12 سین پر قینچی چلائی گئی ہے.
واضح رہے کہ فلم کی کہانی 1947 میں ہوئے بھارت-پاکستان تقسیم کے بعد کے بنگال کی ہے. فلم کے پس منظر میں کوٹھے پر رہنے والی 11 خواتین ہیں.یہ آئندہ ہفتے 14 اپریل کو ریلیز ہوگی۔