گلگت بلتستان بھر میں بارشوں نے تباہی مچادی

گلگت بلتستان بھر میں بارشوں نے تباہی مچادی

گلگت:  گلگت بلتستان بھر میں بارشوں نے تباہی مچادی۔ آئندہ دو روز تک مزیدموسلادھار بارش ہوگی۔ صوبائی دارالحکومت گلگت کا صوبہ اور ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع۔گلگت تا چلاس شاہراہ قراقرم لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ہواہے۔

گونر فارم کے مقام پر موٹر کار گاڑی لینڈ سلائیڈنگ  کے زد میں آکر سیلابی ریلے میں پھنس کر رہ گئی۔جبکہ فائر آپٹک کیبل کے لئے نکالی جانے والے شاہراہ قراقرم کے کنارے کول سے گاڑیوں کو سفر کرنے میں مشکلات پیدا کر دئیے ہیں جس باعث گینی کے مقام پر مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا۔جبکہ گونر فارم گیس کے مختلف مقامات پر مسافر نیٹکو بس بارشوں کی وجہ سے شاہراہ قراقرم پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر فائبر آپٹک کول میں جاگری،جبکہ گلگت اور غذر کے درمیان شروٹ کے مقام پر پہاڑ سے پتھر شاہراہ لالک جان پہ چلنے والی سوزوکی کیری ڈبہ کو لگا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔موسلادھار بارشوں سے گلگت تا راولپنڈی شاہراہ قراقرم سمیت گلگت سکردو شاہراہ ، گلگت چترال شاہراہ، گلگت استور شاہراہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بند ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ مکمل طور پر بند ہوا ہے۔گلگت بلتستان بھر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سلسلہ بھی جاری ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے۔