ڈیوڈ کیمرون اور شی پنگ سے شہرت حاصل کرنے والا شراب خانہ،چینی فرم نے خرید لیا

ڈیوڈ کیمرون اور شی پنگ سے شہرت حاصل کرنے والا شراب خانہ،چینی فرم نے خرید لیا

لندن:بیجینگ اور لندن کی محبت کی علامت بننے والےشراب خانہ کو یہ اہمیت اُس وقت ملی جب برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور چین کے صدر شی بنگ نے اس بار میں آ کر بئیر کا لطف اُٹھایا۔16 صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والا یہ بار برطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور عظیم برطانیہ کے دور کی نشانی بھی خیال کیا جاتا ہے اوریہ جگہ شراب پینے والوں میں مقبول ہے اور بہت سارے برطانوی وزیراعظم یہا ں آچکے ہیں۔
اب خبر یہ ہے کہ چینی سرمایہ کار نے یہ بار منہ مانگی قیمت پر خرید لیا ہے اور اس کی قیمت کے بارے مزید کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ چینیوں کے درمیان اس بار کو شہرت چینی صدر شی پنگ کے دورے کے بعد ملی اورتب سے ہی چینی سیاح خاص طور پر اس بار میں آ کر برطانوی ثقافت اور تاریخی کھانے کا لطف لیتے اور بئیر پیتے۔
بار کے مالک نے انکشاف کیا چینی صدر نے اُن کا شکریہ ادا کیا تھا جس میں اُنھوں نے بئیر اور کھانے کی تعریف کی تھی۔ تاہم اس بار کے تمام سرپرست صدر شی پنگ کے دورے کے بعد آنے والی تبدیلی سے اتنے مطمن نہیں تھے اور اب یہ بار چینیوں کے پاس ہو گا۔