سڈنی: آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران لیگ سپنر یاسر شاہ کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں 2 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
کمر میں تکلیف کے باعث یاسر شاہ وارم اپ میچ سے بھی باہر ہو گئے ۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے اور میچ میں شریک ہوں گے۔