خدا حافظ میاں صاحب! بلاول بھٹو نے گو نواز گو کا نعرہ بلند کردیا

خدا حافظ میاں صاحب! بلاول بھٹو نے گو نواز گو کا نعرہ بلند کردیا

لاہور: چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ  ہم پنجاب پرجمہوری قبضہ کرنے آئے ہیں۔ ہم پنجاب کی سیاست سے حصہ لینے نہیں آئے۔ اگر 27 دسمبر تک 4 مطالبات نہ مانے گئے تولانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں آخری تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ  کارکنوں نے شوبازشریف اورناکام شریفوں کودکھایاکہ پی پی زندہ ہے۔ انہوں نے گونواز گو کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ  خدا حافظ میاں صاحب! خدا حافظ میاں صاحب!  ہمیں ان شریفوں کو سمجھانا ہے کہ یہ آپ کی آخری باری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہاں کوئی شریف حکومت نہیں کر سکے گا۔  گونوازگوکا نعرہ کسی گلی یاسندھ کےشہر سے نہیں میاں صاحب آپکےگھر سےشروع ہوا ہے۔  یہ آواز سندھ کے کسی چھوٹے شہریا بلوچستان سے آوازنہیں اٹھ رہی۔ 27 دسمبرکے بعد لاہورمیں آکررہوں گا،پوری سیاست لاہورسے کروں گا۔ ہم جمہوری طریقے اپناکرآپ کونکالیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،بلاول بھٹوباہرآرہا ہے۔  آپ نے اتنا بڑا دھوکا،اتنا بڑا فراڈ کیا ہے۔ رائے ونڈ کی خارجہ پالیسی نے ہمیں دنیا میں تنہاکردیا ہے۔  دنیا کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل نے وزیراعظم کودبوچ رکھا ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ  ہمارا وزیراعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہا ہے۔  اگر آپ میرا ساتھ دیں گے تو نواز شریف کو 2018 میں خداحافظ کہیں گے۔  اب ہمیں شریفوں کی  شکل نہیں دیکھنی۔  تخت رائیونڈ کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریاں بند ہورہی ہے،مزدوربے روزگارہورہے ہیں۔  آپ نے لوڈشیڈنگ پرالیکشن لڑا،وہ توختم نہیں کی،بجلی کی قیمت دگنی کردی ہے۔  اسٹیل سے میٹرو بنانےکے شوقین خاندان نےاپنی حکومت میں نہ اسکولوں کوچھت دی نہ استاد۔  جب سے بے نظیرکا بیٹا آیا ہے سندھ یا پارٹی میں تبدیلی آئی ہے یا نہیں؟۔

انہوں نے شریف برادران کو مخاطب کرتے کہا کہ  آپ 2018 میں جیل میں ہونگے،سعودیہ میں ہونگے یا کہیں اور۔ ہمیں آپ کی شکل دوبارہ نہیں دیکھنی۔  پنجاب میں آج تک آمریت چل رہی ہے۔  بلاول نے پیپلزپارٹی کے 6 ماہ کے شیڈول کا اعلان کرتے کہا کہ  تین ماہ گو نواز گو اور تین ماہ الیکشن مہم چلائیں گے۔