عمران خان پاناما کا نہیں شیروانی اور حسد کا کیس لڑ رہے ہیں،ججز کے ریمارکس کو عمران خان اپنے الفاظ میں پیش کر رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

لیگی رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان پاناما کا نہیں شیروانی اور حسد کا کیس لڑ رہے ہیں ججز کے ریمارکس کو عمران خان اپنے الفاظ میں پیش کر رہے ہیں عمران خان آئے روز وکیل اور موقف بدل کر کیس کو طوالت دینا چاہتے ہیں وہ عدالت سے باہر آکر جسٹس خان نہ بنیں عدالت میں ثبوت پیش کریں

عمران خان پاناما کا نہیں شیروانی اور حسد کا کیس لڑ رہے ہیں،ججز کے ریمارکس کو عمران خان اپنے الفاظ میں پیش کر رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:  لیگی رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان پاناما کا نہیں شیروانی اور حسد کا کیس لڑ رہے ہیں ججز کے ریمارکس کو عمران خان اپنے الفاظ میں پیش کر رہے ہیں عمران خان آئے روز وکیل اور موقف بدل کر کیس کو طوالت دینا چاہتے ہیں وہ عدالت سے باہر آکر جسٹس خان نہ بنیں عدالت میں ثبوت پیش کریں۔ انوشہ رحمان اورطلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارے وکلاء نے عدالت عظمی کو روزانہ کی بنیاد پر پاناما کیس کی سماعت کی درخواست کی ہے عمران خان الزامات کے ثبوت تو نہیں پیش کر سکے اب عمران خان کے وکلاء محمد نواز شریف کی تقاریر میں تضاد ڈھونڈ رہے ہیں اور ہمارے پیش کیے گئے ثبوتوں پر دلیلیں پیش کر رہے ہیں۔ عمران خان کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں جو دلائل دیے ہیں ان سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ کیس پاناما نہیں شیروانی اور حسد کا ہے۔

عمران خان نے 2013کے بعد اپنے جھوٹ اور الزامات کی سیاست کی ہے لیکن 2018میں انہیں ایک ایسے وزیر اعظم سے سیاسی مقابلہ کرنا پڑے گا جس نے پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کیا جس نے پاکستان کو لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نکالا جس نے ملک کو اقتصادی ترقی کی طرف گامزن کیا جس نے میٹرو پبلک ٹرانسپورٹ ، موٹروے اور سی پیک جیسے منصوبے اور پہلا ہیلتھ انشورنس پروگرام دیا جس نے پہلی دفعہ تعلیمی اصلاحات کی طرف توجہ دی ان تمام منصوبوں کے تحت پاکستان کی عالمی دنیا میں عزت بحال کی 2018میں ووٹ اس شخص کو ملے گا جس نے پاکستان کے لوگوں کے ساتھ کیے وعدے پورے کیے میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ حقیقت کو ہی قوم تک پہنچائیں دوسری طرف جن سے ہمارا مقابلہ ہے وہاں صرف جھوٹ الزامات اور وہ ناکامیاں ہیں جو کے پی کے میں نظر آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ مریم نواز خود ٹیکس دیتی ہیں اور انکی آمدنی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ہیں عمران خان یہ جان لیں کہ 2018کے انتخابات کی تیاری جھوٹوں اور الزامات سے نہیں بلکہ قوم کی خدمت سے ہوتی ہے ہم نے آج تک کسی پر جھوٹ الزام یا میڈیا ٹرائل نہیں کیا۔