انڈس موٹر کی دو گاڑیوں کے نئے ماڈل فروخت کےلئے پیش

انڈس موٹر کی دو گاڑیوں کے نئے ماڈل فروخت کےلئے پیش

لاہور: انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے دو گاڑیوں کے نئے ماڈل فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں جو ہائی لکس ریوو اور فورچیونر کے تبدیل شدہ جدید ماڈل ہیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد کی گئی ۔

اس موقع پر چیف انجینئر ہائی لکس اور فورچیونر، ایچ ناکاجیما نے کہا کہ ٴٴ ہائی لکس اور فورچیونر کی تیاری میں ہم نے اس کے ڈیزائن پر خصوصی توجہ دی ہے اور اس حوالے سے دنیا بھر میں سفر کیا گیا جس میں پاکستان بھی شامل ہے تاکہ سڑکوں اور ماحول کے اثرات کا مشاہدہ کیا جائے۔ اسی طرح گاڑی چلانے کے انداز، ٹریفک کی حالت اور صارفین سمیت ڈیلروں سے ملاقات کی گئی تاکہ ان سے مل کر معلومات جمع کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتہائی باریک بینی سے تحقیق کی گئی اور جانچ کرنے کے بعد ہم نے نئی ہائی لکس اور فورچیونر کو تیار کیا ہے جو بہترین خوبیوں، تمام تر سہولتوں ، آسانی اور کسی ذہنی تفکر کے بغیر ڈرائیونگ کے لیے تیار کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں