کراچی: پولیس کی مخلتف علاقوں میں کارروائیاں، 9 ملزم گرفتار

کراچی: پولیس کی مخلتف علاقوں میں کارروائیاں، 9 ملزم گرفتار

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شاہ لطیف انویسٹی گیشن پولیس نے مبینہ اغوا کار کو گرفتار کر کے ایک سالہ بچے کو بازیاب کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملک الطاف کے مطابق ملزم بچے کا پڑوسی ہے اور چیز دلانے کے بہانے بچے کو گھر سے لے کر گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ ادھر مواچھ گوٹھ پولیس نے 6 افراد کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فاروق عرف فرحان کا تعلق گینگ وار سے ہے۔

ادھر لانڈھی پولیس نے ڈاکو جلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رشید نے علاقہ مکینوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ درخشاں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر نو جواریوں کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں