بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی: طاقت کے نشے میں بد مست بھارت پاگل ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ظفر وال سیکٹر میں صبح ساڑے آٹھ بجے کے قریب بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا گیا جس سے بزدل بھارتی فورسز کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی علاقے میں لمبریال پوسٹ کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہی ہوا جبکہ پاکستان کی جوابی اور موثر کارروائی کے بعد بھارتی فوجی اپنے کیمپوں میں دبک گئے۔

واضح رہے بھارتی فوج نے کوئی پہلی بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی نہیں کی۔ اس سے پہلے بھی بھارتی فوج نے متعدد بار گولہ باری اور فائرنگ کی جس سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں