بلوچستان ,شدت کی سردی میں اضافہ پارہ منفی4تک گرگیا

بلوچستان ,شدت کی سردی میں اضافہ پارہ منفی4تک گرگیا

کوئٹہ :بلوچستان میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی چار تک گرگیا، جب کہ قلات میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں بھی سرد ہواوں کا سلسلہ برقرار ہے، جو آئندہ تین سے چار روز تک کراچی والوں کی قلفی جمائی گئیں۔بلوچستان صوبے میں بارش اور برف باری تو تھم گئی،مگر موسم مزید سرد کرگئی، شدید سردی نے وادی کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی چار تک گرا ڈالا،جب کہ قلات میں پارہ منفی نو تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڑوب میں درجہ حرارت منفی چار، پنجگور میں منفی دو ڈگری، خضدار میں صفر، ، بارکھان میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔