بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ ،پاکستان کی مسلسل چھٹی فتح، جنوبی افریقہ کو شکست

بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ ،پاکستان کی مسلسل چھٹی فتح، جنوبی افریقہ کو شکست

نئی دہلی :پاکستان کی بین الااقوامی کرکٹ ٹیم کے لیے بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے ایک مثال قائم کر دی ہے  کہ کرکٹ کیسے کھیلی جاتی ہے ۔

بھارت میں جاری دوسرے بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں لگاتار چھٹی کامیابی حاصل کر لی ہے۔بدر منیرنے 20 گیندوں پر10چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔محمد جمیل 29 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔
انیس جاوید نے 15 رنز کے عوض 2 جبکہ بدر منیراورریاست خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔بدر منیر کو60 رنز اور ایک وکٹ حاصل کی جس کی بدولت ان کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کرناٹکا سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
حریف ٹیم کے کھلاڑی آغاز سے ہی سہمے سہمے نظر آئے اور قومی بالرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 100رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ سات بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ جواب میں قومی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی۔قومی آل راﺅنڈربدر منیرنے صرف 20 گیندوں پر10چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔
ریاست خان 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی واحد وکٹ دوسرے اوور کی دوسری گیند پر 38 رنز کے مجموعی رنز پر گری جس کے بعد محمد جمیل بیٹنگ کے لیے آئے۔ محمد جمیل 29 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔