سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پاپندی عائد کر دی

 سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پاپندی عائد کر دی

اسلام آباد: جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پیمرا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نجی چینل کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام ”ایسے نہیں چلے گا ” پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر حکم کے باوجود پروگرام نشر کیا گیا تو توہین عدالت تصور ہو گی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکم کی خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ اور اینکر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں پیمرا نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پرائیویٹ ٹی وی پر مشہور اینکر پرسن عامر لیاقت کے شو (ایسے نہیں چلے گا) پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پیمرا کی جانب سے پابندی لگانے کی وجہ نقرت پر مبنی گفتگو قرار دیا گیا۔ پیمرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عامر لیاقت اور اسکے پروگرام پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ویڈیو، آڈیو، بیپر، بطور مبصر، مہمان اور اینکر کے طور پر کسی شریک بھی نہیں ہو سکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں