گھر میں گیس سلنڈر دھماکا،6 افراد زخمی

گھر میں گیس سلنڈر دھماکا،6 افراد زخمی

راولپنڈی:  گھرمیں گیس سلنڈرکے دھماکے میں4بچوں سمیت 6افراد زخمی۔

راولپنڈی کے علاقے گلاس فیکٹری ایریا میں ایک گھر میں گیس سلنڈرپھٹنے سے دھماکا ہوگیاجس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہو گئے ۔

زخمی ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں ، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ،زخمیوں میں ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔