پی ٹی آئی کے بانی رکن (ن) لیگ میں شامل

پشاور: پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی۔عمران خان کے دست راست اوربانی رکن طاہرعمرزئی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن (ن) لیگ میں شامل

پشاور: پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی۔عمران خان کے دست راست اوربانی رکن طاہرعمرزئی  ن لیگ میں شامل ہوگئے۔پشاور میں وزیراعظم کے مشیرامیرمقام کے ساتھ طاہر عمرزئی نے پریس کانفرنس کی اور مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔ طاہر عمرزئی نے کہاکہ عمران خان نے پارٹی آئین اور منشور چھوڑ دیا ہے،اس لئے پی ٹی آئی کو چھوڑرہاہوں۔

 

اس موقع پرامیرمقام نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کووزیراعظم ہاؤس میں چائے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان وزیراعظم تو نہیں بن سکتے،وزیراعظم ہاؤس تودیکھ لیں۔