تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیاگیا

پشاور: خیبرپختوںخواکابینہ نے لازمی تعلیم ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیاگیا

پشاور: خیبرپختوںخواکابینہ نے لازمی تعلیم ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ کے پی کےکےوزیرمشتاق غنی نے بتایاکہ پرائمری اورثانوی تعلیم لازمی قراردی گئی ہے۔ مشتاق غنی کاکہناتھاکہ ایکٹ کےتحت حکومت بچوں کومفت تعلیم فراہم کرےگی۔ مشتاق غنی کامزید کہناتھاکہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری یقینی بنائی جائےگی۔ بچےاسکول نہ بھیجنےوالےوالدین کوایک ماہ قیدہوگی۔

مشتاق غنی نے واضح کیاکہ مسلمان طلباکوپہلی سےپانچویں تک ناظرہ قرآن پاک پڑھایاجائیگا۔چھٹی سےدسویں جماعت تک قرآن پاک کاترجمہ پڑھایاجائےگا۔مشتاق غنی کاکہناتھاکہ تعلیم کے4 سالہ پروگرام کیلئے ایک سو بانوے ارب روپے کا تخمینہ لگایاہے۔