جے آئی ٹی تحقیقاتی ادارہ ہے، سپریم کورٹ نہیں ، رانا ثناءاللہ

جے آئی ٹی تحقیقاتی ادارہ ہے، سپریم کورٹ نہیں ، رانا ثناءاللہ

لاہور : پنجاب کے وزیر قانون راناثناءاللہ کاکہناہے کہ جے آئی ٹی اپنے بیانات میں خود ہی متنازع ہوچکی ہے ۔ اگر جے آئی ٹی کا جواب اپوزیشن جماعتوں کے برعکس آیا تو ان کی امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔

لاہورمیں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللہ نے کہا کہ پاناما کیس کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کریں گے. اگر تسلیم نہ کریں تو فساد برپا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے بارے میں تحفظات کو آن ریکارڈ رکھا ہے. جے آئی ٹی تحقیقاتی ادارہ ہے،سپریم کورٹ نہیں،جے آئی ٹی متنازع ہے اور رہے گی۔ان کاکہناتھا کہ جے آئی ٹی کو چاہیے تھا کہ جدہ،لندن اور گلف میں جا کر تفتیش کرتی مگر اس کے بجائے وہ پیش ہونے والوں سے ہی ثبوت مانگ رہی ہے.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں