پی ایس ایل نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے بھی لکھ پتی بن گئے

پی ایس ایل نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے بھی لکھ پتی بن گئے

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوںکو لکھ پتی بنا دیا۔سٹیڈیم میں موجود شائقین کے کیچ پکڑنے پر مختص ایک کروڑ روپے کا انعام 20 افراد میں مشترکہ طور پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔تمام 20 افراد برابر تقسیم کے ذریعے 5,5 لاکھ روپے کے حقدار ٹھہرے۔تفصیلات کے مطابق کیچ آف کروڑ پیپسی کی جانب پی ایس ایل کے دوران سٹینڈز میں آنے والا کیچ پکڑنے پر ایک کروڑ روپے کا انعام رکھا گیا تھا جو پوری لیگ کے دوران کیچ پکڑنے والے افراد میں تقسیم کیا جانا تھا۔
لیگ کے دوران 20 خوش قسمت افراد کیچ پکڑ کر اس انعام کے حق دار ٹھہرے جنہیں فائنل میچ کے بعد منعقدہ تقریب میں انعامی رقم دی گئی۔ تمام 20 افراد برابر تقسیم کے ذریعے 5,5 لاکھ روپے کے حقدار تھے تاہم ٹیکس کٹوتی کے بعد ان تمام افراد کو رقم دی گئی۔