امریکا میں ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا مگر بے روزگاری کم ترین سطح پر آگئی

امریکا میں ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا مگر بے روزگاری کم ترین سطح پر آگئی

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ان کے بہت سے اقدامات کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم امریکا میں بے روزگاری گزشتہ دس برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

امریکی محکمہ لیبر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں امریکا بھر میں دو لاکھ گیارہ ہزار نئی اسامیاں پیدا ہوئیں ۔اس طرح بے روزگاری کی شرح جو مارچ میں چار اعشاریہ پانچ تھی ، وہ اپریل کے دوران کم ہو کر چار اعشاریہ چار رہ گئی ۔

اوسطا مزدوری کی شرح میں بھی صفر اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

مصنف کے بارے میں