پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے مابین سہ روزہ وارم اپ میچ 11 نومبر سے شروع ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے مابین سہ روزہ وارم اپ میچ 11 نومبر سے شروع ہوگا

نیلسن: پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے مابین سہ روزہ وارم اپ میچ 11 سے 13 نومبر تک نیلسن کے سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے.

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔